اوپل میں کل آئی پی ایل میچ میٹرو ٹرین کے اوقات میں توسیع

   

حیدرآباد : /23 اپریل (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اوپل میں جمعرات کو آئی پی ایل میچ کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل نے شایقین کی سہولت کیلئے ٹرین کے اوقات میں توسیع کی ہے ۔ آخری ٹرین اپنے متعلقہ ٹرمنل اسٹیشن سے رات 12.15 بجے روانہ ہوگی اور آخری اسٹیشن پر رات 1.10 منٹ پر پہنچے گی ۔ خاص اسٹیشن پر ہی مسافرین کو ٹرین میں سوار ہونے کی سہولت ہوگی جن میں اوپل اسٹیڈیم اور این جی آر آئی اسٹیشن شامل ہیں ۔