اوپیک پلس معاہدہ میں اتفاق رائے سے تبدیلی ممکن: سعودی وزیر توانائی

   

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا کہ اوپیک پلس معاہدے میں اتفاق رائے سے ترمیم کی جا سکتی ہے۔انہوں نے پیر کے روز اپنے بیان میں مزید کہا کہ تجزیہ کاروں کے مشورے سے کہیں زیادہ تبدیلی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیبیا کے تیل کی پیداوار کی بحالی اور کرونا وبا کے دوبارہ لاک ڈاون کیباوجود تیل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے نئے لاک ڈاون اقدامات سے ایندھن کی مانگ اتنی حد تک متاثر نہیں ہوگی جتنی کہ اپریل میں ہوئی تھی۔متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی سہیل المزروعی نے سعودی وزیر توانائی کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اوپیک پلس معاہدے میں ترمیم کرنے کی اہلیت ہے اگر تمام ممالک راضی ہو جائیں۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار 7.7 ملین بیرل یومیہ کی پیداوار کم کرکے دو ملین بیرل یومیہ پر تیارہو گئے تھے۔