آئرلینڈ انتخابات ،شِن فین کی جیت متوقع

   

ڈبلن ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات میں بائیں بازو کی جماعت شِن فین کو دیگر جماعتوں سے زیادہ ووٹ ملنے کی توقع ہے۔ تاہم یہ اس کا امکان کم ہے کہ یہ جماعت ڈبلن میں قومی پارلیمان کی بڑی جماعت بن سکے گی۔ شِن فین ماضی میں شدت پسند تنظیم آئرش ریپبلکن آرمی کا سیاسی بازو رہی ہے۔ اگر اس پارٹی نے اقتدار میں شراکت داری کے لیے درکار کافی نشتیں حاصل کر لیں، تو پھر منقسم آئرلینڈ کے دوبارہ اتحاد کے لیے کسی ریفرنڈم کا جلد انعقاد ملکی حکومت کی باقاعدہ سیاسی حکمت عملی کا حصہ بھی بن سکتا ہے۔