آئندہ چناؤ لڑنے کا ارادہ ہے : شاہ فیصل

,

   

سرینگر 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل جو اپنے استعفے کا اعلان کرچکے ہیں، اُنھوں نے آج کہاکہ وہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں مسابقت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن فی الحال کوئی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نے علیحدگی پسند حریت کانفرنس میں شامل ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانی میں اُن کے تجربے کو وہاں بروئے کار نہیں لایا جاسکتا ہے۔ 35 سالہ فیصل 2009 ء میں سیول سرویسس امتحان میں اوّل پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے کشمیری بننے کے بعد سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ اُنھوں نے 9 جنوری کو سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیر میں بلا رکاوٹ ہلاکتوں اور ہندوستانی مسلمانوں کو حاشیہ پر کردیئے جانے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس ڈگری ہولڈر فیصل ممکن ہے کسی وقت نیشنل کانفرنس میں شامل ہوجائیں گے اور بارہمولہ پارلیمانی نشست سے لوک سبھا انتخابات لڑسکتے ہیں۔