نئی دہلی: انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کارڈ ڈویژن نے روپے پلیٹ فارم پر منگل کو اپناایک نیا کانٹیکٹ لیس کریڈٹ کارڈ قوم کے نام وقف کیا ہے جس میں مسافروں کو ٹرینوں کی اعلی زمرے میں ریزرویشن کرانے پر دس فیصد تک ویلیو بیک سمیت مختلف ترغیبی گفٹ مہیا کرائے گئے ہیں۔ ریلوے ، تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے منگل کو یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ یہ کارڈ جاری کیا۔ اس موقع پر ایس بی آئی کے صدر رجنیش کمار اور آئی آر سی ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم پی مل موجود تھے۔ گوئل نے بتایا کہ ریلوے کو میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ہرطرح خودکفیل بنانے ہم سب پرعزم ہیں ۔