آئی ایم ایف سے مذاکرات نتیجہ خیز بحران جلد ختم نہیں ہوگا: وکرما سنگھے

   

کولمبو : سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسینگھے نے کہا ہے کہ ملک کیلئے اقتصادی امداد کے حصول کی خاطر بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے، معاون معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ وکرماسینگھے نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ منظوری کیلئے سری لنکا کو قرض کی تنظیم نو کا منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سری لنکا کا حالیہ معاشی بحران ایک ایسی چیز ہے جسے مختصر مدت میں حل نہیں کیا جا سکتا۔ 2023ء میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور فوری طور پر مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے۔ رواں سال کے آخر تک مہنگائی بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ جائے گی۔