آئی سی سی کی درجہ بندی کوہلی اور راہول کو نقصان

   

دبئی۔ آسٹریلیائی اسپنر ایڈم زمپا نے آئی سی سی کی کھلاڑیوں کی درجہ بندی بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور متحدہ عرب امارات میں منعقدہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کے بعد دو مقامات کی ترقی کے بعد سرفہرست تین کھلاڑی میں جگہ بنا لی۔آسٹریلیائی کرکٹرز ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک شاندار اختتام کے بعد وہ چمپئن بن کر ابھرے۔ جن آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی تازہ ترین درجہ بندی میں ترقی کی ہے اس میں زمپانے جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش کے ساتھ درجہ بندی میں نمایاں ترقی کی ہے۔زمپا نے نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں 1/26 اور پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں 1/22 کے اعداد و شمار کے ساتھ انگلینڈ کے ساتھی کلائی اسپنر عادل رشید اور افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں دوسرے مقام پر رہے۔بولروں کی اس فہرست میں سری لنکا کے وینندو ہسرنگا اس کے بعد جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی ہیں، جبکہ سرفہرست 10 میں کوئی بھی ہندوستانی بولر شامل نہیں ہے۔ہیزل ووڈ نے آسٹریلیا کی کامیاب ٹی 20 ورلڈ کپ مہم میں ایک اہم کرداراداکیا کیونکہ انہوں نے نئی گیند کے ساتھ بولنگ کا بے مثال مظاہرہ پیش کیا جبکہ اننگز کے آخری اوورس کے چیلنج کا بھی بہترین سامنا کیا۔ ہیزل ووڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔علاوہ ازیں انہوں نے ٹورنمنٹ کا اختتام 11 وکٹوں کے ساتھ آسٹریلیا کے سرکردہ فاسٹ بولر کے طور پر کیا،ان مظاہروں کی بدولت وہ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی20 ترجہ بندی میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔علاوہ ازیں بیٹنگ کی فہرست میں بھی بڑی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جس میں ہندوستانی بیٹرس کو نقصان ہوا ہے۔ ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے لئے ڈیونکونوے نے شاندار46 رنزبنائے تھے اور اس مظاہرے کے بعد وہ درجہ بندی میں تین مقامات کی ترقی کے بعد چوتھے نمبر پرآگئے۔ آسٹریلیائی بیٹرمارش چھ درجے ترقی کرکے مشترکہ 13ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ ڈیوڈ وارنر کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف 49 اور فائنل میں 53 کے اسکور کی بدولت وہ پلیئر آف دی ٹورنمنٹ ٹرافی کے ساتھ آٹھ درجے ترقی کرکے 33 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ بیٹنگ فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم سرفہرست ہیں، ان کے بعد انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ہیں، جب کہ ہندوستان کے کے ایل راہول ایک مقام کے نقصان کے بعد چھٹے اور ویراٹ کوہلی آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں۔
گنگولی آئی سی سی کرکٹ کمیٹی
کے چیئرمین مقرر
دبئی ۔ بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی کو آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقررکیاگیا ہے ۔ وہ اپنے سابق ہندوستانی ٹیم کے ساتھی انیل کمبلے کی جگہ لیں گے ، جو2012 میں اپنے تقررکے بعد سے تین بار اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔آئی سی سی نے چہارشنبہکو اس کی تصدیق کی ہے ۔ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے ایک بیان میں کہا آئی سی سی مینزکرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر سوروگنگولی کاخیرمقدم کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے ۔ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور بعد میں ایک منتظم کے طور پر ان کا تجربہ ہمیں آگے بڑھتے ہوئے ہمارے کرکٹ کے فیصلوں کوتشکیل دینے میں مدد کرے گا۔