آئی پی ایل 2022 ایک ہی مقام پر کھیلا جائے گا

   

نئی دہلی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کا سیزن 26 مارچ سے شروع ہوگا اور29 مئی تک چلے گا، آئی پی ایل گورننگ کونسل نے جمعہ کوشیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل نے جمعہ کو ایک میٹنگ میں یہ بھی کہا کہ آئی پی ایل کا 15 واں ایڈیشن بائیو سیکیور ماحول میں ایک ہی مرکز پرکھیلا جائے گا تاکہ ہوائی سفر سے بچایا جا سکے۔ یہ ٹورنمنٹ مکمل طور پر ریاست مہاراشٹر میں منعقدکیا جائے گا جس کے 55 میچ ممبئی اور 15 میچ پونے میں ہوں گے۔ ممبئی اور پونے کے چار بین الاقوامی معیارکے مقامات پر جملہ 70 لیگ میچ کھیلے جائیں گے ۔وانکھیڈے اسٹیڈیم اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم ہر ایک میں 20 میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ بریبورن اسٹیڈیم اور ایم سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم، پونے ہر ایک میں 15 میچوں کی میزبانی کرے گا۔ پلے آف میچز کے لیے جگہ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ تمام ٹیمیں وانکھیڈے اسٹیڈیم اور ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں چار چار میچ کھیلیں گی جب کہ بربورن اسٹیڈیم اور ایم سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم، پونے میں تین تین میچ کھیلے گی۔لیگ کی 10 ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیمکیا گیاہے اور گروپ اے میں ممبئی ،کولکتہ ،راجستھان،دہلی اور لکھنو جبکہ گروپ بی میں حیدرآباد،چینائی ،بنگلور،پنجاب اورگجرات ہے۔