آئی پی ایل 2022 کا شیڈول جاری

   

نئی دہلی: آئی پی ایل  کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ 26 مارچ سے ٹی20 لیگ شروع ہوگی۔ پہلا مقابلہ چنئی سپر کنگس اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس (CSK vs KKR) کے درمیان وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ شام 7.30 بجے سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں گزشتہ سیزن کے فائنل میں آمنے سامنے تھیں۔ اس وجہ سے وہ افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ٹی20 لیگ کے موجودہ سیزن سے 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ لکھنو سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کو پہلی بار موقع ملا۔ لیگ راونڈ کے 70 مقابلے ممبئی اور پونے میں ہوں گے۔ لیگ راونڈ کا آخری میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پلے آف کے بھی 4 میچ ہونے ہیں۔ اس طرح سے 65 دن میں کل 74 مقابلے ہونے ہیں۔ اس بار کل 12 ہیڈل بھی ہوں گے۔