آج ہی کے دن اندرا گاندھی کے قاتلوں کو پھانسی

   

حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) بعض واقعات تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ آج ہی کے دن ہندوستان کی وزیراعظم اندرا گاندھی کے قاتلوں کو 1989 ء میں تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ آنجہانی اندرا گاندھی کا نام ملک کے مشہور اور طاقتور وزرائے اعظم کی فہرست میں شمار ہوتا ہے جنھیں ان کے محافظ دستے میں شامل ستونت سنگھ، جینت سنگھ اور کہار سنگھ نے وزیراعظم کی قیامگاہ پر 31 اکٹوبر 1984 ء کو گولیاں چلاتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ اس واقعہ میں اور ایک ملزم جینت سنگھ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جو پولیس فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ اندرا گاندھی اپنی سرکاری قیامگاہ کے احاطہ میں عہدیداروں سے ملاقات کے بعد واپس لوٹ رہی تھیں، صبح 9 بجے ان کے سکیورٹی میں شامل دو عہدیداروں نے سرویس ریوالور سے چار گولیاں اور دوسرے نے آٹومیٹک رائفل سے 25 گولیاں چلائیں۔ دوسرے پولیس عہدیداروں نے جینت سنگھ، ستونت سنگھ اور کہار سنگھ کو پکڑ لیا۔ دونوں ملزمین نے عدالت کو بتایا کہ سکھوں کے گولڈن ٹمپل میں ’’آپریشن بلو اسٹار‘‘ کرنے کے خلاف بدلہ لینے کے لئے اندرا گاندھی کا قتل کیا ہے۔ ن