آخری رسومات انجام دینے رشوت کی وصولی، چندرابابو نائیڈو کا الزام

   

حیدرآباد : تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر اور سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے تشویش ظاہر کی کہ وائی ایس آر کانگریس حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ریاست کے عوام پریشان ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کورونا وائرس اور سیلاب کے ریلیف اقدامات کے دوران جگن حکومت کی غلطیاں اور ناکامیاں سامنے آچکی ہیں۔ رشوت کا بازار گرم ہے یہاں تک کہ کورونا سے فوت ہوئے افراد کی آخری رسومات انجام دینے کے لئے رشوت لی جارہی ہے۔