آدھار کارڈ کو پاسپورٹ سے لنک کرنے کا کام جلد مکمل کرنے وزیر خارجہ کا تیقن

   

نئی دہلی :حکومت نے آج کہا ہے کہ پاسپورٹ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے اور ایم پاسپورٹ پولیس ایپ میں ملک کے تمام پولیس اضلاع کوجوڑنے کا عمل تیزی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا ، جس کے بعد پاسپورٹ سروس آسان ہوجائے گی۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج ’پاسپورٹ سیوا ڈے‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھر ن ، سکریٹری (سی پی وی) سنجے بھٹاچاریہ ، ایڈیشنل سکریٹری اور چیف پاسپورٹ آفیسر پربھات کمار بھی موجود تھے۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وزارت خارجہ نے رواں سال فروری میں ڈیجی لاکر کو پاسپورٹ سروس پروگرام میں شامل کیا ہے ، جو پاسپورٹ خدمات کی ڈیجیٹل تبدیلی کی سمت ایک اہم اقدام ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کو ڈیجی لاکر کے ذریعے پاسپورٹ کے لئے درکار دستاویزات دینے کی سہولت حاصل ہونا شروع ہوگئی ہے۔انہیں اب اصل دستاویزات لانے کی ضرورت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ آدھار کو پاسپورٹ خدمات سے جوڑنے کا عمل جاری ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اب تک 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 334 پولیس اضلاع اور 7142 پولیس تھانوں کو ایم پاسپورٹ پولیس ایپ کے ساتھ لنک کیا گیا ہے ، جس سے پولیس کی تصدیق میں لگنے والا وقت کم ہوا ہے اور پاسپورٹ کی اجرائی کا عمل مزید آسان ہوا ہے۔ پاسپورٹ آفیسرس بقیہ ریاستوں میں پولیس محکمہ کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ کہ وہ اس ایپ کو اپنائیں۔ڈاکٹر جے شنکر نے پاسپورٹ کی توثیق کے عمل میں ریاستی پولیس محکموں کی تیاری کو سراہا اور کہا کہ محکمہ پولیس نے کووڈ19 وبا کے دوران بھی بہت اچھا کام کیا۔ وزیر خارجہ نے خاص طور پر آندھرا پردیش ، ہریانہ ، ہماچل پردیش اور ریاست تلنگانہ کے پولیس محکموں کی ستائش کی۔

وزیر خارجہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاسپورٹ سنٹرز کی بھی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ سروس پروجیکٹ میں لفظ ’خدمت‘ منسلک ہے۔ یہ ہر بندے کی ذمہ داری ، دیکھ بھال کرنے والا ، غور و فکر اور شفاف ہونے کے احساس کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاسپورٹ خدمت کا بنیادی منتر’سدھار‘ ’وستار‘ اور ’آپ کے دووا‘کئی برسوں سے ہمارے رہنما اصول ہیں۔ نئی ٹکنالوجی اور اجتماعی تجربے کی بنیاد پر ہم عوام کی امنگوں کو پورے خلوص کے ساتھ مکمل طور پر کریں گے