آدی پورش کی پہلی جھلک سے شائقین مایوس

   


حیدرآباد۔ طویل انتظار کے بعد بالآخر سوپر اسٹار پربھاس کی فلم ادی پورش کا ٹیزر سامنے آگیا ہے۔ اس فلم کا ٹیزر ویڈیو شاندار سطح پرمتعارف کیا گیا۔ ادی پورش کی ٹیم فلم کے ٹیزر لانچ کے لیے ایودھیا پہنچی تھی۔ جہاں سوپر اسٹار پربھاس، کریتی سینن، فلم ڈائریکٹر اوم راوت اور بھوشن کمار اپنی فلم کے ٹیزر اور فرسٹ لک پوسٹر کی لانچنگ کے لیے پہنچے۔ یہاں پوجا کرنے کے بعدمیکرس نے اپنی بہت مشہور فلم آدی پورش کا ٹیزر جاری کیا۔اب اس فلم کے ٹیزر پر خوب چرچا ہے۔ سوپر اسٹار پربھاس کی فلم کے اس ٹیزر کے متعلق سوشل میڈیا پر ماحول گرم ہوگیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ اس ٹیزر کی زبردست تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس پر تنقید کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ سوپر اسٹارپربھاس کی فلم آدی پورش کو اس وقت سوشل میڈیا پر ملے جلے جائزے مل رہے ہیں۔ کچھ شائقین اس کی تعریف کر رہے ہیں جب کہ بہت سے لوگ فلم کے خراب وی ایف ایکس کام سے ناراض ہیں۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، کارٹون قسم کی فلم بنائی ہے۔اسٹار کاسٹ کارٹون بھی کررہے ہیں۔ تو وہیں ایک انٹرنیٹ صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، یہ کوئی عام رامائن فلم نہیں ہے۔یہ ایک کمرشل فلم کی طرح لگتا ہے جس میں بہترین وی ایف ایکس اور ایکشن سیکوئنس ہیں۔ پربھاس بحیثیت بھگوان رام لکشمن سے زیادہ سخت نظر آتے ہیں۔جو بالکل اصل کہانی کے برعکس ہے جیسا کہ ہم جانتے ہیں۔جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے فلم اسٹار پربھاس کی فلم کے ٹیزر کی تعریف کی ہے۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا ہے کہ یہ فلم باکس آفس کو ہلا کر رکھ دے گی۔ تو اس کے ساتھ ہی کچھ انٹرنیٹ صارفین نے فلم کے وی ایف ایکس کو پسند کیا ہے۔