آرمور میں دلخراش حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

آرمور ۔ 20 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں لاری ڈرائیور مخالف سمت سے اتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دینے پر آرمور کے شہر پرکٹ کے متوطن شیخ موسی موقع واردات پر ہی فوت ہو گئے محمد موسی جنکا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے وہ محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے جنکا گذشتہ چند ماہ قبل ہی دل کا آپریشن ہوا وہ کسی کام کی غرض سے مامڑپلی کی طرف جاکر واپس آرہے تھے لاری ڈرائیور مخالف سمت سے تیز رفتار سے آتے ہوئے ٹکر دیدی جسکی اطلاع عام شاہدین نے دی آرمور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر تے ہو ئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا متوطن کو بیوہ کے علاوہ دولڑکیاں ہیں۔انکی عمر 55سال بتائی گئی انکی موت پر خاندان کی کفالت کا کوئی ذمہ دار نہیں حکومت اس غریب خاندان کی رقمی امداد کرے اور یہاں کے افراد بلخصوص وارڈ کونسلر ظہیر علی نے بھی حکومت اور رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی سے مطالبہ کیا کہ انہیں حکومتی امداد بہم پہنچائی جائے۔