آرمی کا جوان پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

,

   

نئی دہلی ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آرمی کے ایک جوان کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے جوان پر نیشنل سکیورٹی کے بارے میں راز کی معلومات مبینہ طور پر فیس بک کے ذریعے ایک عورت کو منتقل کرنے کا الزام ہے۔ اس جوان نے اپنی یونٹ کے مقام اور آرمی کے زیراستعمال رائفلوں کی تصاویر کا تبادلہ کیا۔ اس معاملے کی خفیہ اطلاع پولیس کو ملی جس کے بعد جوان کو گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس معاملے میں ملوث عورت جو پاکستان کی معلوم ہوتی ہے، اُس نے جوان کے اکاؤنٹ میں 5,000 روپئے جمع کرائے تھے۔ پولیس اور آرمی پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ابھی تک کیا کیا معلومات کا پاکستان کیلئے افشاء کیا گیا ہے۔