آر ایل ڈی کا کانگریس سے کسی بھی بات چیت سے انکار

   

لکھنؤ21فروری(سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) سربراہ چودھری اجیت سنگھ نے آنے والے عام انتخابات میں کانگریس سے کسی بھی قسم کے اتحاد سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے پہلے ہی ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔جمعرات کو یہاں جاری بیان میں آر ایل ڈی نائب صدر جینت چودھری نے کہا کہ پارٹی کسان اور نوجوانوں کے مفاد مخالف بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔اس پالیسی پر کام کرتے ہوئے ہم نے پہلے ہی ایس پی۔ بی ایس پی اور آر ایل دی کے اتحاد کی شکل میں ایک مضبوط اپوزیشن کا پلیٹ فارم تیار کرلیا ہے ۔ چودھری نے واضح کیا کہ آر ایل ڈی کا کانگریس کے ساتھ گفت وشیند کی خبر کی کوئی حقیقت نہیں ہے کیونکہ پارٹی پہلے سے ہی ایس پی۔ بی ایس پی اتحا د کا حصہ ہے ، چودھری اجیت سنگھ نے بھی اس ضمن میں اعلان کیا تھا اور لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کارکنوں سے ایس پی۔بی ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کے امیدوراوں کو جتانے کے لئے کام کرنے کو کہا تھا۔