آزادی کیلئے علماء اور محبان وطن کی قربانیوں کو خراج

   

گنگا جمنی تہذیب کو عام کرنے کی ضرورت ، مدرسہ مصباح الھدیٰ
کاماریڈی میں پرچم کشائی تقریب، محمد فہم الدین منیری اور دیگر کا خطاب

کاماریڈی :محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کے مطابق آج مدرسہ مصباح الھدی مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں حافظ محمد عبدالواجدعلی خان حلیمی نائب ناظم مدرسہ ھذا نے رسم پرچم کشائی انجام دی محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے ۴۷واں یوم آزادء ھند کیموقع سے برادران وطن کو دل کی عمیق گہرائیوں سے وطن عزیز کی آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی و قومی ھم آہنگی گنگا جمنی تہذیب کی برقرار ی امن پیار و محبت بھائی چارہ کو عام کرنے کی ضرور ت ہے ہندوستان سب سے بڑا جمہوری اور امن پسند ملک ہے، جہاں ہر مذہب کے ماننے والے اپنے اپنے مذہب کے مطابق زندگی مکمل آزادی کے ساتھ گزارتے ہیں، آج ہمیں جو آزادی ملی ہے وہ ہمارے بڑے اکابر علماء کرام کی بے پناہ قربانیوں سے ملی، علماء کرام نے ملک کے محبان وطن تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں” کو ساتھ لے کر ہندوستان کی آزادی کے لئے لڑائی لڑی، جس کے نتیجہ میں ہمارا ملک بھارت آزاد ہوا، اب اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم ملک میں امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے، گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور سیکولرزم کی بقاء کے لئے قومی یکجہتی کانفرنس کے ذریعہ پورے ملک میں محنت کررہے ہیں، تمام امن پسند لوگ حضرت مدنی کے ساتھ ہیں، ہمیں بھی چاہئے کہ اچھے اخلاق وکردار کے ذریعہ ملک کی سالمیت کو باقی رکھیں، اور وطن کے نام کو روشن کریں، اور وطن سے محبت یہ ہے کہ اس کی بقاء و حفاظت کے لئے کام کریں اللہ تعالی سے دعاء ہیکہ اللہ ہمارے اس پیارے ملک کی ترقی عطاء فرما اور اس ملک کی حفاظت فرمائے حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی مدرسہ ھذا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی حافظ محمد مجاہد منھاجی مدرس مدرسہ ھذا نے مہمانوں کا استقبال کیا اس موقع پر جناب حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی جناب عبدالغفار صاحب جناب محمد عبدالعلیم بھائی شمس عبدالحفیظ شمس صاحب حافظ تقی الدین منیری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کے علاوہ نوجوانوں میں قابل ذکر محمد حنیف صدر جمعیۃ حلقہ نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی محمد ماجد علی خان سکریٹری مولانا ابوالکلام آزاد سوسائٹی محمد رفیع الدین رکن مدرسہ ھذا محمد حمزہ سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ مدینہ کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔