آسارام کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں مسترد

   

نئی دہلی۔15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے لڑکی پر جنسی حملے کے جرم میں گجرات کی جیل میں قید خودساختہ ہندو اپدیشک آسارام باپو کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا۔ جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں قائم ایک بنچ کو سالیسیٹر جنرل توشار مہتا نے بتایا جو گجرات حکومت کی عدالت میں نمائندگی کررہے تھے کہ اور اس کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے تھے کہ ابھی مقدمہ کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی 210 گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے ہیں، عدالت عظمی نے آسارام کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحت کی عدالت میں مقدمہ کا سلسلہ جاری رہے گا اور ابتداء میں گجرات کی عدالت عالیہ کا جو مشاہدہ تھا اس کا اثر قبول نہیں کیا جائے گا۔ سورت کی رہنے والی دو بہنوں نے آسارام اور اس کے بیٹے نارائن سائی پر الزام لگایا تھا کہ ان دونوں نے انہیں حبس بے جا میں رکھا اور ان کی عصمت دری کی۔