سڈنی۔ سری لنکا کے خلاف جمعہ کو ہونے والی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ڈیویڈ وارنر کو آرام دیا گیا ہے اور اب بین میک ڈرموٹ کپتان آرون فنچ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ جوش انگلیس کی جگہ مچل مارش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو بیٹر کے طور پر کھیلیں گے جبکہ میتھیو ویڈ وکٹ کیپر ہوں گے۔ جسٹن لینگر کے جانے کے بعد اینڈریو میکڈونلڈ ٹیم کے عبوری کوچ ہیں، حالانکہ فنچ نے مستقل کوچ کے طور پر ان کے تقررکی حمایت کی ہے۔ دوسرا میچ اتوار، تیسرا اگلے منگل اور آخری دو مقابلے 18 اور 20 فروری کو کھیلے جائیں گے۔آسٹریلیا کی ٹیم: ایرون فنچ (کپتان)، بین میک ڈرموٹ، جوش انگلیس، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔