آسڑیلیا نے معروف اسکالر عبد الناصر کی شہریت منسوخ کردی

   

میلبورن: آسٹریلیا نے فٹبال میچ کے دوران بم دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام پر الجزائر سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ مسلم اسکالر کی شہریت منسوخ کردی۔عبدالناصر بن بریکہ پر دہشت گردوں کی ایسی ٹیم کی سربراہی کا الزام تھا جس نے ملبورن میں 2005 کو ہونے والے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بم نصب کیا تھا۔آسٹریلیا کی عدالت نے مسلم اسکالر کو دہشت گردی کی تربیت دینے، دہشت گرد گروپ کا حصہ ہونے اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ممنوعہ مواد رکھنے پر 15 سال قید کی سزا سنائی تھی۔عبدالناصر کو عدالتی سزا کے بعد آسٹریلیا کی وزارت داخلہ نے ان کی شہریت منسوخ کردی تاہم وہ سزا کاٹنے تک آسٹریلوی شہری ہی تصور کیے جائیں گے۔مسلم اسکالر عبدالناصر کے وکلاء شہریت کی منسوخی کے خلاف 90 دن میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔