حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز) تلگو فلم ایکٹر اور ہندوپور کے تلگودیشم رکن اسمبلی ننداموری بالا کرشنا نے ان کے ارکان خاندان کی اہانت کے خلاف اپنے سیاسی مخالفین کو انتباہ دیا۔ انھوں نے کہاکہ آندھراپردیش اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر انھیں کافی تکلیف ہوئی ہے۔ اسمبلی سیاسی مخالفین پر شخصی حملوں کی جگہ بن گئی ہے۔ برسر اقتدار وائی ایس آر کانگریس ایوان کے اندر شخصی گالی گلوج پر اُتر آئی ہے۔ بالا کرشنا نے اپنی بہن اور چندرابابو نائیڈو کی اہلیہ نارا بھونیشوری کو گالی گلوج کی شدید مذمت کی۔