آندھرا پردیش ، اوڈیشہ ،بنگال کو طوفان امفان کا خطرہ

   

نئی دہلی۔15 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) خانگی پیش گوئی کرنے والے اسکائمیٹ ویدر نے کہا کہ آندھرا پردیش ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں کو طوفان امفان کا خطرہ ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سمندر کی صورتحال 17 اور 20 مئی کے درمیان تبدیل ہوگی۔ طوفان امفان ہندوستان کے مشرقی خطے کے ساتھ حرکت میں آئے گا۔ آندھرا اور اوڈیشہ کے ساحل کو متاثر کرنا بھی اس کے سفر میں شامل ہے۔ تازہ ترین ٹریک گینگٹک مغربی بنگال کی طرف جارہی ہے۔ اسکائی میٹ ویدر کے نائب صدر مہیش پلوات نے ٹویٹ کیا سمندر کی صورتحال 17 اور 20 مئی کے درمیان تبدیل ہو گی۔