آندھرا پردیش میں کورونا کے 57 نئے کیس ۔ دو اموات

,

   

امراوتی 19 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا کے آج منگل کو ایک دن میں 57 نئے پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں اور دو مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔ اس طرح اب تک اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 52 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 2,489 تک جا پہونچی ہے ۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ اب تک ریاست میں جملہ 2.5 لاکھ کورونا معائنے کئے گئے ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر دس لاکھ افراد میں 4,840 معائنے کئے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں جملہ 69 افراد کو صحتیابی کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ اب تک جملہ 1,596 افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے اور مزید 691 افراد دواخانوںمیںزیر علاج ہیں ۔ آج دو افراد فوت ہوئے ۔ ایک کی موت کرنول میں اور دوسرے کی چتور میں ہوئی ہے ۔