آٹھ ریاستوں میں 2903.8 کروڑ کے پروجیکٹس منظور

   

نئی دہلی: حکومت نے آٹھ ریاستوں کو مالی سال 2021-22 کے منصوبہ جاتی اخراجات کے لیے ریاستوں کو خصوصی امدادی منصوبہ کے تحت پروجیکٹس کے لیے 2903.80 کروڑ روپیے کی منظوری دی ہے جس میں 1393.83 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات کے مطابق وزارت نے بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، پنجاب، سکم اور تلنگانہ کے لیے 1393.83 کروڑ روپیے کی رقم جاری بھی کر دی ہے ۔ بہار کیلئے 831 کروڑ روپیے کی رقم کی منظوری دی ہے جس میں سے 415.50 کروڑ جاری کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح سے چھتیس گڑھ کے لیے 282 کروڑ روپیے کی منظوری ہے جس میں سے 141 کروڑ روپیے جاری ہو چکے ہیں۔ محکمہ کے مطابق ہماچل پردیش کے لیے 200 کروڑ روپیے منظور ہیں اور 100 کروڑ جاری ہو چکا ہے ۔ مدھیہ پردیش کے لیے 649 کروڑ منظور کیے گئے ہیں جس میں سے 342 کروڑ جاری ہو چکا ہے ۔ مہاراشٹرا کے لیے 522 کروڑ منظور کی گیا ہے جس میں سے 249.73 کروڑ روپیے جاری ہے ۔ پنجاب کے لیے 45.80 کروڑ روپیے منظور ہے جس میں سے 22.90 کروڑ روپیے جاری ہو چکا ہے ۔ سکم کے لیے 200 کروڑروپیے منظور ہے اور 100 کروڑ جاری ہو چکا ہے ۔ تلنگانہ کے لیے 174 کروڑ منظور ہے جس میں سے 40.20 کروڑ جاری ہو چکا ہے ۔ کووڈ19 وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر ریاستوں کو بہت ضروری وسائل مہیا کروانے کے لیے گذشتہ 29 اپریل کو مالی سال 2021-22 کے لیے منصوبہ جاتی اخراجات کے تحت خصوصی امداد منصوبہ شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت ریاستی حکومتوں کو 50 برسوں کے لیے بلاسود قرض کے طور پر مالیاتی امداد مہیا کی جا رہی ہے لیکن کل مالیاتی تعاون 2021-22 کے لیے 15 ہزار کروڑ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔