اٹلی میں رات بارہ بجے کے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی

   

روم: آئس کریم اطالوی کلچر کا حصہ سمجھا جاتا ہے لیکن ایک نئے قانون نے اٹلی کے مشہور شہر میلان کے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ شہر کی انتظامیہ نے رات بارہ بجے کے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔اطالوی شہر میلان کی انتظامیہ نے شہر میں رات بارہ بجے کے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔شور شرابے کی وجہ سے متاثر ہونے والے لوگوں کے ‘سکون’ کواس کا جواز بنایا گیا ہے لیکن دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کا کاروبار متاثر ہوگا۔اطالوی شہر میلان کی مقامی انتظامیہ نے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے، جس کے منظور ہوجانے کی صورت میں اگلے ماہ سے نصف رات کے بعد سے آئس کریم کی فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ اس تجویز پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔