روم: اٹلی میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور لوگوں کا برا حال ہے۔ اٹلی کی علاقائی اور میونسپل حکومتیں ملک کی انتہائی گرم اور خشک موسم گرما کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شدید خشک سالی اور ریکارڈ توڑ گرمی کی وجہ سے جمعرات کو سارڈینیا کے سساری میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اطالوی جزیرے کے شمالی حصہ میں واقع سساری نے شدید موسم سے متاثرہ مقامی کاروباروں کی مدد کے لیے اضافی فنڈنگ جاری کی ہے۔ اس سے قبل اٹلی کے جنوبی علاقے کلابریا نے مرکزی حکومت سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کی درخواست کی تھی، جس سے ہنگامی فنڈز جاری کیے جائیں اور مقامی حکومتوں کو پانی کے تحفظ کے لیے راشننگ پروگرام ترتیب دینے کی اجازت دی جائے۔