اٹلی میں کرونا وائرس سے 12.3 فیصد، ہندوستان میں محض 2.8 فیصد اموات

   

نئی دہلی4اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عالمی وبا کرونا انفیکشن سے سب سے زیادہ اٹلی میں 12.3 فیصد اور فرانس میں 10 فیصد جبکہ ہندوستان میں محض 2.8 فیصد لوگوں کی جان گئی ہے ۔امریکہ کے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے کرونا وائرس ریسورس سینٹر نے بتایا ہے کہ پانچ اہم ممالک جہاں کرونا نے قہر ڈھایا ہے ان میں اٹلی میں 119827 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں 14681 یعنی 12.3 فیصد لوگوں کی موت ہوئی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ وہیں فرانس میں 65203 مریضوں میں 6520 یعنی 10 فیصد لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اسپین میں 119199 مریض اور 11198 کی موت ہوئی ہے جو 9.4 فیصد ہے ۔ برطانیہ میں کرونا کی وجہ سے 9.3 فیصد لوگوں کی جان گئی ہے ۔ یہاں 38689 مریض اور 3611 ہلاک ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں 2567 معاملے سامنے آئے ہیں اور72 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جو 2.8 فیصد ہے ۔