اٹلی میں کورونا ایمرجنسی میں اپریل کے اواخر تک توسیع

   

روم: اٹلی کی حکومت نے عالمی وباکووڈ 19 کے قہر کے سبب نافذ ایمرجنسی کی مدت میں اپریل کے اواخرتک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیر صحت روبرٹو سپرینزا نے چہارشنبہ کے روز پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ‘‘ جب وائرس کے تمام پیرامیٹرز ایک وقت میں خراب ہوجاتے ہیں ، تو ہم نئے قدم اٹھانے کے پابند ہوتے ہیں ۔ حکومت کا خیال ہے کہ ایمرجنسی میں 30 اپریل تک بڑھانا ضروری ہے ’’ ۔ پہلے سے نافذ ایمرجنسی 31 جنوری کواختتام پزیز ہونے والی ہے ۔ہنگامی صورت حال میں حکومت کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اس وبا پر قابو پانے کے لئے کوئی فیصلہ کرنے کی اجازت ہوتی ۔ تاہم اس فیصلے پر حزب اختلاف نے تنقید کی گئی ہے ۔ یوروپ میں دوسرا متاثرہ ملک اٹلی میں اب تک 79,819 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور کورونا سے 23 لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ۔