اٹلی میں کورونا سے 6523ہلاکتیں،132547متاثر

,

   

روم، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرکے 16523 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثر افراد کی تعداد 132547 ہو گئی ہے ۔ پوری دنیا میں کوروناوائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہے ۔اٹلی کے شہری سیکورٹی محکمہ کے سربراہ اینجیلو بوریلی نے پیر کو ٹیلی ویژن پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 636 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ اٹلی میں اتوار کے مقابلے میں پیرکو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔مسٹر بوریلی کے مطابق پیر کو اٹلی میں کورونا وائرس کے 3599 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر132547 ہو گئی ہے ۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کے 22837 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اورانہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔قابل غور ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کوروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ خیال رہے اٹلی کا صوبہ لومبارڈی اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔