اٹلی میں ہائیڈرو پاور پلانٹ میں دھماکہ، تین افراد کی موت

   

روم: اٹلی کے اپینینے ماؤنٹین میں سوویانا جھیل پر ایک ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور چار دیگر شدید طور پر جھلس گئے ، جب کہ چار افراد لاپتہ ہیں۔سرکاری رائے نیوز 24 چینل نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔ پلانٹ کی دو یونٹوں میں سے ایک میں آٹھویں منزل پر آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر بعد دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کے وقت پلانٹ میں سبھی لوگ کام کر رہے تھے ۔ تینوں مرنے والوں کی لاشیں دوپہر کو نکال لی گئیں۔ واقعے کے بعد چار افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پاور پلانٹ کی انتظامی کمپنی اینل گرین پاور کے مطابق پلانٹ میں پروڈکشن روک دیا گیا ہے تاہم مقامی یا ملکی سطح پر بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔صدر سرجیو ماتاریلا اور وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اس واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔