اٹلی میں 2000 سال قدیم مقبرہ دریافت

   

نیپلز: اٹلی کے نیپلز میں ایک مقبرہ دریافت ہوا ہے جو کہ تقریباً 2,000 سال پرانا ہے اور قدیم رومی دور سے تعلق رکھتا ہے۔حال ہی میں شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو اپ ڈیٹ کے دوران کاشت شدہ اراضی کے اندر ایک مقبرہ دریافت ہوا۔ ابتدائی معائنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ مقبرہ تقریباً 2,000 سال پرانا ہے۔ مقبرے کے داخلی دروازے کو ٹف سلیب کے ساتھ سیل کیا گیا تھا۔ اندر داخل ہونے پر مقبرے کی دیواروں پر سجاوٹ کے طور پر شاندار آرٹ کا انکشاف ہوا۔ ان آرٹس میں تین سروں والے کتے، سربیرس کی ایک قابل ذکر نمائندگی ہے جس کی وجہ سے اس مقبرے کو ‘سربیرس کا مقبرہ’ کہا جاتا ہے۔سربیرس جسے علم الہیات میں ‘‘Hound of Hedes’’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، عالم ارواح کے دروازوں کی حفاظت کرتا تھا تاکہ مرنے والوں کی روحوں کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔