اٹلی کا ماؤنٹ ایٹنا آتش فشاں ایک بار پھر فعال

   

روم : اٹلی کے ماؤنٹ ایٹنا نے ایک بار پھر لاوااگلنا شروع کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ آتش فشاں پہاڑچند روز سے دھواں اور راکھ اُگل رہاتھا کہ اچانک رات کو آگ کے ساتھ لاوا اور شعلے بھی نکلنا شروع ہوگئے۔ حکام نے آس پاس کے علاقوں میں شہریوں کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی ،جب کہ سیاحوں کوآتش فشاں کے قریب جانے سے روک دیا گیاہے۔ دوسری جانب آتش فشاں کے لاوااگلنے کے بعد کاتانیا ائرپورٹ پر جزوی طورپر پروازیں بند کردی گئیں۔
واضح رہے ایٹنا یورپ کا سب سے زیادہ متحرک لاوا ہے اور یہ اکثر اوقات پھوٹتا رہتا ہے۔