اٹلی کے پکوان کی مشق کر رہے ہیں شاہ رخ خاں

   

ممبئی 23 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اطالوی کھانا پکانا سیکھ رہے ہیں۔شاہ رخ خان نے فی الحال فلموں سے بریک لیا ہوا ہے ۔ وہ گھر پر فیملی اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ شاہ رخ نے گزشتہ دنوں امریکی میزبان ڈیوڈ لیٹرمین کے شو کے لئے شوٹ کیا ہے ۔ شو کا ایک نیا ویڈیو کا شیئر کیا گیا ہے جس میں شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ بچوں کے لئے صبح پاستا بناتے ہیں۔ویڈیو میں شاہ رخ خان نے اپنی فیملی لائف سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔شاہ رخ نے کہا کہ وہ بچوں کے ساتھ بہت سارا وقت گزار رہے ہیں۔ وہ اطالوی کھانا پکانا سیکھ رہے ہیں اور بچوں کے لئے پاستا بناتے ہیں. انہوں نے کہا کہ بچوں کو روزانہ صبح 2-3 بجے کھانا چاہیئے ہوتا ہے اور پھر وہ انہیں پاستا بناکر کھلاتے ہیں۔