لندن ۔13؍جولائی ( ایجنسیز ) اٹلی کے نامور کھلاڑی یانک سنر ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیراو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔اٹلی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈ سنر نے شاندار کامیابی کے ساتھ ومبلڈن ٹائٹل کا دفاع کیا۔پونے چار گھنٹے جاری رہنے والا میچ سنر نے چھ۔ سات، سات۔ چھ، چھ۔ تین اور چھ۔ چار سے جیتا۔پونے چار گھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں زویریو نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر جیتا تاہم سنر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے 3 سیٹس اپنے نام کر لیے۔سنر کو مقابلہ برابر کرنے کیلئے دوسرے سیٹ میں ٹائی بریکر تک محنت کرنا پڑی۔ تیسرے سیٹ میں جرمن پلیئر تین اور چوتھے میں صرف 4 گیمز جیت سکے۔یہ یانک سنر کے کیریئر کا مسلسل دوسرا ومبلڈن ٹائٹل ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال پہلی بار ومبلڈن جیتا تھا اور اب کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع بھی کر لیا۔