اپرنا انٹرپرائزس کا ہانگ کانگ کی کمپنی کرافٹ ہولڈنگس کے ساتھ مشترکہ وینچر

   

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) کنسٹرکشن اینڈ بلڈنگ میٹریئلس کمپنی، اپرنا انٹرپرائزس نے جو حیدرآباد کے اپرنا گروپ کا حصہ ہے، ہانگ کانگ کی کمپنی کرافٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ کے ساتھ ایک جوائنٹ وینچر کا اعلان کیا جو المنیم ایکسٹریئر پراڈکٹس کی تیاری اور سلیوشنس کے سلسلہ میں ہے۔ یہ وینچر، اپرنا۔ کرافٹ ایکسٹیریئرس، کرافٹ ہولڈنگس کی انجینئرنگ مہارت اور اپرنا انٹر پرائزس کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہندوستان میں المنیم ایکسٹیریئر سلیوشنس فراہم کرے گا۔ اس برانڈ کی جانب سے بچوپلی، حیدرآباد میں ایک مینوفکچرنگ فیسیلٹی قائم کی جائے گی۔