اپریل میں آندھرا پردیش میں نئے اضلاع کی تشکیل

   

حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں نئے اضلاع کے قیام کیلئے مہورت طئے کیا گیا ہے۔ 4 اپریل کی صبح 9:45 بجے نئے اضلاع کی تشکیل عمل میں آئے گی۔ 6 اور 8 اپریل کو مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ نئے اضلاع کی تشکیل کے سلسلہ میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع کے سلسلہ میں عوامی نمائندوں کی تجاویز کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعض اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس کے ناموں کو بدل کر ریوینو ڈیویژن تشکیل دیئے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو نئے اضلاع کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ عوام کی جانب سے 16600 اعتراضات اور تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ چیف منسٹر نے نئے اضلاع میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ ر