اپل میں آج ڈی سی ایل ورچیو مال کا افتتاح

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : اوپل میں 24 اکٹوبر کو ڈی ایس ایل ورچیول مال کا تری ڈنڈی سری سری منانارائنا رامنجو چنا جیار سوامی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ اس مال میں فلم بینی ، انٹرٹنمنٹ ، کھانے اور خریداری کی سہولت رہے گی ۔ یہ مال اوپل جیسے ابھرتے ہوئے پاش علاقہ میں جملہ آٹھ منزلوں پر مشتمل ہے جس میں چھ عدد ملٹی پلکس سنیما بینی کی سہولت ہے یہ مال فیملی کے لیے پر فضا اور اچھے ماحول پر مشتمل ہے ۔ مال میں تہوار کے دوران اسٹریٹ شاپنگ بالکل معمولی شرح پر کرسکتے ہیں ۔ مال میں 800 عدد موٹر کاریں اور ایک ہزار موٹر بائیک پارکنگ کی سہولت ہے ۔ مسٹر منوج اگروال پر موٹر مال کے بموجب ہمہ قسم کے پراڈکٹس کے برانڈیڈ اشیاء ریٹیل شرح پر خریدی کا ایک بہترین مقام ہے ۔ فیشن لائف اسٹائل ٹکنالوجی اور کوالیٹی انٹرٹنمنٹ جیسے سہولتوں کو معمولی خرچ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں حیدرآباد کے ویسٹ اور ساوتھ علاقوں میں آئی ٹی پارک ، ہاسپٹالیٹی اور ہاوزنگ انفراسٹرکچر کی بھی سہولت فراہم کرنے کی مساعی جاری ہے ۔۔