اپنا دل سینہ کی بجائے بیگ میں لیکر چلنے والا عراقی

   

بغداد: 39 سالہ عراقی شہری ربیع اپنا دل بیگ میں رکھ کر چلتا ہے۔ نو سال سے وہ اسی طرح زندگی گزار رہا ہے۔الشرق الاوسط کے مطابق ربیع نامی عراقی شہری نے اپنے دل کا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ’وہ حقیقی دل کے بجائے مصنوعی دل پر گزارا کر رہا ہے۔‘ربیع کا کہنا ہے کہ ’وہ جہاں بھی جاتا ہے اپنا دل بیگ میں رکھ کر ہمراہ لے جاتا ہے۔ زندگی معمول کے مطابق گزار رہا ہے۔ دل کا مریض ہونے کی وجہ سے اس کی مجبوری ہے کہ مصنوعی دل بیگ میں رکھ کر چلے۔‘ربیع نے بتایا کہ ’بعض لوگ یہ سمجھتے ہوں گے کہ مصنوعی دل کی وجہ سے اسے نہ تو غصہ آتا ہوگا اور نہ ہی خوشی کا احساس ہوتا ہو گا۔‘ربیع نے کہا کہ ’ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ وہ پیار بھی کرتا ہے، نفرت بھی کرتا ہے اور غصے کا اظہار بھی کرتا ہے۔ عام انسان کی طرح زندگی گزارتا ہے۔