اپوزیشن کو متحد کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے جس کو نتیش کمار انجام دے رہے ہیں۔ تیجسوی

,

   

پٹنہ۔ بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر نے پیر کے روز کہاکہ اپوزیشن قائدین کو متحدکرنے کے لئے ملک میں ایک بڑی ذمہ داری ہے اور چیف منسٹر نتیش کمار اس کام کوانجام دینے کے لئے دہلی گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ہمارا یہ ماننا ہے کہ ملک میں اگر ساری اپوزیشن پارٹیاں ایک ساتھ آجاتی ہیں تو بی جے پی کے لئے2024میں اقتدار پر آنا بہت ہی مشکل ہوجائے گا۔

نتیش کمار اور لال سنگھ اسی کام کے لئے اپنے منصوبے کو انجام دینے اور سارے اپوزیشن قائدین کو متحدہ کرنے کے لئے دہلی گئے ہوئے ہیں۔ملک میں ہر کوئی جانتا ہے کہ نریندر مودی حکومت نے پچھلے اٹھ سالوں میں سوائے فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانے کے کچھ نہیں کیاہے“۔

یونین ہون منسٹر امیت شاہ کے بہار سیماانچل دورے کے منصوبے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے تیجسوی یادو الزام لگایاکہ وہ صرف فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا دینے کے لئے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ”ہر شہری کو ملک میں ہر جگہ جانے کا حق حاصل ہے۔ وہ ملک کے ہوم منسٹر ہیں اور وہ کہیں پر بھی جاسکتے ہیں مگر ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ بہار کیوں آرہے ہیں۔وہ سیما انچل میں فرقہ وارانہ ایجنڈہ کو روبعمل لانے آرہے ہیں۔

ہمارے پاس بہار میں ایک سکیولر حکومت ہے اور ہم انہیں فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے“۔ اس سے قبل جے ڈی یوکے قومی صدر لال سنگھ نے بھی دعوی کیاتھا کہ امیت شاہ بہار فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوخراب کرنے کے لئے آرہے ہیں۔

سنگھ نے کہاکہ ”امیت شاہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوخراب کرنے کے لئے آرہے ہیں۔ ہم انہیں ایسانہیں کرنے دیں گے۔

ہم اب چوکناہے۔ اب سے وہ بہار صرف فرقہ واریت کو پھیلا کر رائے دہندوں کو پولرائز کرنے کے ایجنڈہ ائیگے مگر ہم وہ کامیاب نہیں ہو ں گے“۔

تیجسوی کے بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر سنجے ٹائیگر نے دعوی کیاہے کہ امیت شا ہ کے بہار دورے سے برسراقتدار پارٹیاں خوف زدہ ہیں۔