اچھی سرویس کیلئے ادائیگی کرنی ہوگی :گڈکری

   

نئی دہلی ۔ 16 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ عوام اگر اچھی سڑکیں چاہتے ہیں تو اُنھیں ’ٹول ‘ (شاہراہ سے گزرنے کے دوران مقررہ فیس ) ادا کرنا پڑے گا ، اس طرح انھوں نے واضح کردیا کہ ٹول سسٹم باقی رہنے والا ہے کیونکہ حکومت کے پاس فنڈس ناکافی ہے ۔ لوک سبھا میں وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کیلئے مطالبات زر پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے گڈکری نے کہاکہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال میں چالیس ہزار کیلومیٹر شاہراہ بنائی ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں ٹول کی وصولی کے بارے میں بعض ارکان کی ظاہر کردہ تشویش کے درمیان گڈکری نے کہاکہ اُن علاقوں سے ٹول کے ذریعہ وصول کردہ رقم دیہی اور پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے استعمال کی جاتی ہے ۔ ٹول والے علاقے ایسے ہوتے ہیں جو ادائیگی کو برداشت کرسکتے ہیں ۔ گڈکری نے کہاکہ ٹول زندگی بھر بند نہیں ہوسکتا ، کم زیادہ ہوسکتا ہے ۔ ٹول کا جنم داتا میں ہوں (یہ میری اختراع ہے )۔