اچھے دن آگئے ہیں ، مبارک ہو

   

پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر ریاستی وزیر کے ٹی آر کا طنزیہ ٹوئیٹ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر ہمیشہ منفرد انداز میں تنقید کرنے والے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے پکوان گیس پر 50 روپئے کا اضافہ ہوجانے پر مرکزی حکومت کو طنزیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو اچھے دن آگئے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کو تحفہ دیا ہے ۔ سوشیل میڈیا بالخصوص ٹوئیٹر پر سرگرم رہنے والے کے ٹی آر مرکزی حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں کو انوکھے انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور لوگ ان کے ریمارکس کو پسند بھی کرتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے ٹوئیٹس تیزی سے وائرل بھی ہوجاتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں حیدرآباد میں منعقدہ بی جے پی کے قومی عاملہ اجلاس کے دوران بھی ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ بی جے پی کے دوسرے قائدین کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے سوالات کی بوچھار کردی تھی ۔۔ ن