اڈانی گروپ کو وشاکھاپٹنم میں 130 ایکر اراضی کے الاٹمنٹ پر تنازعہ

   


حیدرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے اڈانی گروپ کو ڈیٹا انالیٹکس سنٹر کے قیام کیلئے وشاکھاپٹنم کے مدھورا واڑہ شہر میں 130 ایکر اراضی الاٹ کی ہے۔ مرکزی حکومت کے سابق کابینی سکریٹری ای ایس شرما نے اس فیصلہ پر سخت اعتراض جتایا۔ انہوں نے کہا کہ اراضی الاٹمنٹ کی جوڈیشیل کمیشن کے ذریعہ تحقیقات ضروری ہیں کیونکہ الاٹمنٹ میں کسی بھی گوشہ سے عوامی مفاد شامل نہیں ہے۔ مدھورا واڑہ میں اراضی کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن حکومت نے 130 ایکر اراضی معمولی قیمت پر الاٹ کردی ہے جبکہ حقیقی مالیت کے اعتبار سے 4ہزار کروڑ حاصل ہونے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اراضی الاٹمنٹ کے معاملہ میں عوام میں پائے جانے والے شبہات دور کرنے تحقیقات کا اعلان کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی اراضی استعمال سے متعلق پالیسی کے مطابق عوامی مقاصد کیلئے کسی بھی خانگی ادارہ کو اراضی لیز پر دی جاسکتی ہے لیکن اراضی کی لاگت مارکٹ ویلیو سے 10 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہیئے۔ مدھورا واڑہ اراضی کی مالیت 400 کروڑ سالانہ لیز کے اعتبار سے دی جانی چاہیئے تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اڈانی گروپ کو فائدہ پہنچانے کیلئے یہ الاٹمنٹ کیا گیا۔ر