اڈوانی لوک سبھا انتخابات میں شریک ہوں گے یا نہیں ،ایک الجھن

   

احمدآباد ۔ 20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر قائد ایل کے اڈوانی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں اس کے بارے میں ہنوز الجھن برقرار ہے ۔ 91سالہ قائد اڈوانی وزیرداخلہ اور نائب وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں اور وہ کم از کم 6مرتبہ احمدآباد کی لوک سبھا نشست سے منتخب ہوچکے ہیں ۔ اڈوانی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ممتاز موقف حاصل کرنے سے پہلے بی جے پی کے عروج میں کافی نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں ۔ اس سوال پر کہ کیا اڈوانی عام انتخابات میں حصہ لینے سے دلچسپی رکھتے ہیں ، ان کے شخصی سکریٹری دیپک چوپڑہ نے کہاکہ اس کا فیصلہ ہنوز نہیں کیا گیا ۔ فیصلہ پیشکش وصول ہونے پر ہی کیا جاسکتا ہے ۔ پارٹی کے ذرائع کے بموجب امیدواروں کی عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔