اڈیشہ میں ایک دن کا سرکاری سوگ منایا جائے گا، آج پوری ریاست میں کوئی اتسو نہیں ہوگا، ریاستی حکومت نے کیا اعلان

   

اڑیسہ میں بڑا ٹرین حادثہ کل شام پیش آیا ہے، اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اس خوفناک ٹرین حادثے کے پیش نظر ہفتہ کو ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا۔ اس حادثے میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور 900 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔یہ ٹرین حادثہ حالیہ دنوں میں ہندوستان میں ہونے والے مہلک ترین حادثات میں سے ایک ہے، جو بنگلورو-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، شالیمار-چنئی سنٹرل کورومنڈیل ایکسپریس اور ایک مال ٹرین کے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔اوڈیشہ کے اسپیشل ریلیف کمشنر کی تازہ ترین رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چیف سکریٹری پی کے جینا نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 207 ہے، جب کہ بالاسور ضلع کے بہناگا بازار اسٹیشن کے قریب ہونے والے اس حادثے میں تقریباً 900 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔