اکبری کی پھانسی پر صدمہ:رشی سونک

   

لندن : برطانیہ نے ایران میں برطانوی نژاد ایرانی شہری علی رضا اکبری کی پھانسی کو وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کسی سزا کے بغیر نہیں رہے گا۔اس سے قبل ایرانی عدلیہ کی خبررساں ایجنسی میزان نے سابق نائب وزیر دفاع کی پھانسی کی خبر دی تھی۔انھیں برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘میں ایران میں برطانوی نژاد شہری علی رضا اکبری کی پھانسی پر صدمے میں ہوں‘‘ ۔