حیدرآباد ۔ 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ اکٹوبر کے ختم تک دھرانی پورٹل کو برخاست کرکے نیا آر او آر ایکٹ لایا جائیگا۔ سرینواس ریڈی نے نظام آباد میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں اراضی تنازعات، دھرانی کے نقائص اور سادہ بیع نامہ سے متعلق زیرالتواء مسائل کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے آر او آر ایکٹ کو عمدہ بنایا جارہا ہے تاکہ یہ دوسری ریاستوں کیلئے مثال بنے۔