اکھلیش قنوج میں ای ۔چوپال کے ذریعہ کریں گے انتخابی مہم کا آغاز

   

قنوج: 10 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی(ایس پی ) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو آنے والے عام انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز اپنی بیوی ڈمپل یادو کے پارلیمانی حلقے قنوج سے کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق اکھلیش اپنی انتخابی مہم کاآغاز جمعہ کے دن قنوج میں ایک ای چوپال کا انعقاد کر کے کریں گے جس میں معروف سوشل میڈیا سائٹ ٹوئیٹر کے سینئر افسران موجود ہو نگے ۔مسٹر اکھلیش کے اس دورے کو ایس پی سربراہ کے عام انتخابات کی مناسبت سے انتخابی مہم کا آغاز مانا جارہا ہے ۔