لکھنؤ:اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے بیان پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو کو یہ بات اچھی طرح سے سمجھ لینی چاہئے کہ ہندوستانی مسلمانوں کا جناح سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے دو ملک تھیوری کو خارج کردیا تھا اور انہوں نے ہندوستان کو اپنا ملک منتخب کیا تھا ۔ اویسی نے کہا کہ ہندوستان میں کوئی بھی مسلم ووٹ بینک نہیں تھا اور نہ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہمیشہ سے ہندو ووٹ بینک تھا اور رہے گا ۔
