اکھل ربندر کا آسٹن مارٹن ریسنگ اکیڈیمی کیساتھ تیسرا معاہدہ

   

بنگلورو: یورپین جی ٹی4 چمپئن شپ میں حصہ لینے والے واحد ہندوستانی ریسر اکھل ربندر اس سال عالمی شہرت یافتہ آسٹن مارٹن ڈرائیونگ ریسنگ اکیڈمی کے باضابطہ ڈرائیور بننے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ برطانوی لگژری اسپورٹس کار بنانے والی کمپنی آسٹن مارٹن نے آج اس معاہدے کا اعلان کیا۔یورپین جی ٹی4 چمپئن شپ میں اے جی ایس ایونٹس ریسنگ ٹیم کے لئے ریس کرنے والے24 سالہ اکھیل پوری دنیا کے14 دیگر ڈرائیوروں میں شمار واحد ایشیائی باشندے بھی ہیں، جو مشہور آسٹن مارٹن اکیڈمی کا حصہ ہوں گے ۔ اپنی ڈرائیور اکیڈمی کے ذریعہ آسٹن مارٹن کا مقصد آنے والی نسل سے جی ٹی 4 کے لئے سوپر اسٹارس کو تلاش کرنا ہے ۔2021 کے سیزن میں پوری دنیا کے15 ایلیٹ ڈرائیور اس امید کے ساتھ مقابلہ کریں گے کہ اگلے سال آسٹن مارٹن جونیئر ڈرائیورکا معاہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں ۔۔ اکھل اب یورپین جی ٹی4 چمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ کریں گے جو 28-30 مئی کو پال ریکارڈ سرکٹ میں ہوگا۔