اگر شاہ رخ پوچھ لیتے تو …

,

   

ممبئی ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کاجول سے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے یہ سوال کیا کہ اگر وہ اجئے دیوگن سے نہیں ملتیں تو کیا شاہ رخ خاں سے شادی کرتیں۔ کاجول نے سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر شاہ رخ پوچھ لیتے تو…؟ شاہ رخ خاں اور کاجول نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے جن میں بازیگر اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے بھی شامل ہیں۔